Arabid

الحمدللہ اس ویب سائٹ کا مقصد صِرف قرآن و سنت کی دعوت و تبلیغ ہے

الفضیلۃ الشیخ محترم مفتی عبد الرحمٰن عابد حفظہ اللہ


مفتی عبدالرحمن عابد 16 ستمبر 1968 کو ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل گوجرہ کے گاؤں نواں لاہور میں پیدا ہوئے، آپکے والد کا نام محمد شریف ہے جو پیشہ کے لحاظ سے بس ڈرائیور تھے، ابتدائی تعلیم گاؤں سے ہی حاصل کی اور اسکے بعد دینی تعلیم کے لیے فیصل آباد میں کلیہ دارالقرآن جناح کالونی تشریف لے آئے، درس نظامی کے چار سال ادھر تعلیم حاصل کی اس کے بعد جامعہ محمدیہ گوجرانوالہ تشریف لے گئے جہاں باقی تین سال تعلیم حاصل کی، دوران تعلیم ہی گوجرانوالہ سے 1989 میں میڑک مکمل کیا، تعلیم مکمل کرتے ہی جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ میں داخلہ ہو گیا جہاں پر 1990 سے 1994 تک کلیہ الشرعیہ کی تعلیم حاصل کی، یہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد 1994 سے پاکستان میں مختلف مدارس میں درس و تدریس کی ذمہ داری سر انجام دے رہے ہیں. دوران تدریس ہی سن 2000 میں پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے عربیک کیا، اسکے بعد پنجاب یونیورسٹی سے ہی 2007 میں ایم اے اسلامیات کی ڈگری حاصل کی اور ساتھ ساتھ تعلیم وتعلم کا سلسلہ جاری رکھا، 2022 میں رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی فیصل آباد سے اسلامیات میں ایم فل کیا ایم فل میں آپکے مقالہ کا موضوع "خبیث اور طیب کی قرآنی اصطلاح غذائی اور ادویائی تناظر میں" تھا اور اب PhD کی تعلیم جاری ہے.

یہ ویب سائٹ 2144 بار دیکھی جا چکی ہے

All rights are reserved by: الفضیلۃ الشیخ محترم مفتی عبد الرحمٰن عابد صاحب حفظہ اللہ